خاتون کے مرکزی کردار والی فلم ’’گنگا جل2‘‘ کیلیے پریانکا کا نام سامنے آگیا

فلموں میں بولڈ ترین کردار ادا کرچکی ہوں لیکن حقیقی زندگی میں بے حد شرمیلی لڑکی ہوں، پریانکا

فلم ’’گنگا جل 2 ‘‘ ایک حقیقی زندگی کی متاثر کن کہانی پرمبنی ہے جس میں سوسائٹی اور پولیس کے مابین رشتے کو دکھایا جائے گا۔ فوٹو : فائل

UNITED NATIONS:
بالی ووڈ کے ڈائریکٹر پرکاش جھا 2003کی ہٹ فلم ''گنگا جل2 '' کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں اور اس عورت کے مرکزی کردار والی فلم کی مرکزی کاسٹ کے لیے پریانکا چوپڑا کا نام لیا جا رہا ہے۔

فلم کے سیکوئل ،،گنگا جل 2 ،، ایک حقیقی زندگی کی متاثر کن کہانی پرمبنی ہے جس میں سوسائٹی اور پولیس کے مابین رشتے کو دکھایا جائے گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں پریانکا نے کہا کہ فلموں میں بولڈ ترین کردار ادا کرچکی ہوں لیکن حقیقی زندگی میں بے حد شرمیلی لڑکی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب انسان اسٹار بن جاتا ہے تو اس کا اپنا آپ کہیں کھو جاتا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں درحقیقت اس کی زندگی اس کی اپنی رہتی ہی نہیں ہے آپ اسے انڈسٹری کے اور فلمی ستارے کے طور طریقوں سے گزار رہے ہوتے ہیں، جس کی آپ کو قیمت ادا کی جاتی ہے انھیں اپنے ساتھ وقت گزارنے کا کم ہی موقع ملتا ہے۔


خود کو منوانے کے لیے بے حد محنت کرنا پڑی اور بے حد وقت لگا۔ دوسری طرف اطلاعات کے مطابق فلم ''گنگا جل 2'' ایک خاتون پولیس افسر کی زندگی پر مبنی ہے جس میں دکھایا جائے گا کہ ایک خاتون پولیس افسر کو اس کے ڈسٹرکٹ میں سروس کے دوران طاقتور اور بااثر افراد کا واسطہ پڑتا ہے۔ 62 سالہ ڈائریکٹر پرکاش جھا نے بتایا کہ یہ فلم ''گنگا جل 2'' آج کل کے سوسائٹی پولیس رلیشن شپ سے متعلق ہے۔ گنگا جل دل سے زیادہ تھی، اس فلم میں ہر وہ عجیب و غریب چیز جو ہمارے ارد گرد حقیقت میں ہوتی ہے موجود ہے، فلم کو بڑے پیمانے پر نہیں بنایا گیا تھا جب کہ لیس کریکٹر تھی، یہ ایک توجہ طلب کہانی ہے۔ اس سوال پر کہ کیا یہ فلم اتر پردیش کی سول سرونٹ درگا شکتی ناگ پال کی معطلی کے گرد گھومتی ہے تو اس پر جھا نے نفی میں سر ہلایا مگر کہا اس فلم میں ایک سین اس کیس سے متعلق بھی لیا گیا ہے۔

ناگ پال کو مبینہ طور پر ایک مسجد کو شہید کرنے کے الزام میں معطل کیا گیا تھا مگر اپوزیشن کا دعویٰ تھا کہ ان کا سینڈ مائننگ پر غیرقانونی کام ان کی معطلی کا باعث بنا۔ پرکاش جھا نے بتایا کہ یہ فلم درگاہ شکتی سے متاثرہ تو نہیں ہے مگر مقامی رہنما جس نے ہجوم کو اکسایا اور درگا کی معطلی کا سبب بنا وہ منظر میں اپنی اس فلم میں لے رہا ہوں اور ایسے متعدد واقعات بھی لیے ہیں۔ ڈائریکٹر پرکاش جھا اس فلم کے متنازع ہونے سے متعلق خوفزدہ نہیں ہیں۔ پرکاش جھا نے کہا مجھے یقین ہے کہ ،،گنگا جل 2 ،، کی ریلیز کے موقع پر تنازعات ہو سکتے ہیں اور یہ تو میری ہر فلم کے ساتھ ہوتا آ رہا ہے۔ غیر اہم مسائل بنائے جاتے ہیں اور ہر دفع میری فلم کے خلاف کیس دائر کیا جاتا ہے پس میں ''گنگا جل 2'' سے متعلق ان تمام خدشات کے لیے تیار ہوں۔ فلم میں پہلی فلم ''گنگا جل'' والی کاسٹ کو دوبارہ نہیں لیا جائے گا کیونکہ سیکوئل ایک خاتون مرکزی کردار والی ہے۔ ایسی بہت سی شوبز اطلاعات ہیں کہ اس سیکوئل میں پریانکا چوپڑا کو مرکزی کردار میں لیا جائے گا مگر پرکاش جھا کھل کر نہیں بتا رہے۔

پرکاش نے بتایا کہ بہت سے اداکاروں کے نام لیے جا رہے ہیں مگر میں جلد ہی اس فلم کی کاسٹ کا اعلان کروں گا جب کہ فلم ''گنگا جل 2'' کے بعد ایک اور فلم ''راج نیتی'' کا بھی سیکوئل ''راج نیتی 2'' بناؤں گا جس میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف ہونگے، اس فلم کے لیے بہت سارا کام کر لیا گیا ہے جب کہ پہلی فلم کی کاسٹ سے صرف نانا پاٹیکر اور کترینہ کو لیا جا رہا ہے، دراصل یہ فلم کترینہ کے گرد گھومتی ہے۔ پرکاش جھا سنجیدہ فلموں کے لیے پہچانے جاتے ہیں مگر اب ان کا کہنا ہے کہ وہ کامیڈی فلم بھی بنانا چاہتے ہیں اگر تسلسل کے ساتھ ہو۔
Load Next Story