ملک کی مختلف جیلوں میں مزید 7 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

سکھر جیل میں 3، فیصل آباد میں 2 جبکہ کراچی سینٹرل جیل اور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ایک ایک قیدی کوسزائے موت دی گئی


ویب ڈیسک January 13, 2015
ملک میں سزائے موت پر پابندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک 17 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے فوٹو: فائل

ملک کی مختلف جیلوں میں قید سزائے موت کے مزید 7 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر کی سینٹرل جیل ون میں صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگردوں کو محمد طلحہ، خلیل احمد اور شاہد حنیف کو 2001 میں وزارتِ دفاع کے ڈائریکٹر کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی پر لٹکایا گیا۔ کراچی کی سینٹرل جیل میں بہرام خان نامی مجرم کو 2003 میں عدالت کے احاطے میں وکیل کو ہلاک کرنے پر تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے 2 مجرم نوازش علی اور مشتاق احمد اپنے انجام کو پہنچے جبکہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی ذوالفقارعلی کو پھانسی دی گئی۔

واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر پابندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک 17 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |