کرسٹیانو رونالڈو مسلسل دوسری مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر بن گئے

جرمنی کے یواخیم لوو کو بہترین کوچ اور بہترین گول کرنے کا اعزاز کولمبیا کے ہیمز روڈریگز کے نام رہا۔


ویب ڈیسک January 13, 2015
فٹبال کی عالمی ٹیم میں فارورڈز میں آرین روبین، لیونل میسی، کرسٹیانو رونا لڈو، مڈ فیلڈرز میں آندرے انیسٹا،ٹونی کروس اوراینجل دی ماریہ، ڈیفینڈرز میں فلپ لاہم، ڈیوڈ لوئز، تھیاگو سلوا اور سرجیو ریموس کو شامل کیا گیا ہے۔فوٹو: اے ایف پی

لیونل میسی ایک بار پھر خالی ہاتھ رہ گئے اور کرسٹیانو رونالڈو ایک مرتبہ پھر سال کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ لے اڑے۔


زیورخ میں سجا بلون ڈی اوربامی فٹبال ایوارڈز کا سب سے بڑا میلہ جہاں بہترین فٹبالر کےایوارڈ کے لئے نامزد کرسٹیانو رونالڈو نے ارجنٹینا کےلیونل میسی اورجرمن گول کیپر مینوئل نائر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مسلسل دوسری اورمجموعی طورپرتیسری مرتبہ یہ ایوارڈحاصل کرلیا۔ کرسٹیانو نے 37.66 فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ میسی کو 15.76 اور مینوئل نائر کو 15.72 ووٹ ملے۔


دوسری جانب وولفزبرگ اور جرمنی کی مڈفیلڈر نیڈائن کیسلر کو سال کی بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ ملا، جرمنی کے یواخیم لوو کو بہترین کوچ قراردیا گیاجبکہ ویمنزفٹ بال کوچ آف دی ایئرکاایوارڈریلف کیلر مین کو ملا۔ بہترین گول کرنے کا اعزاز کولمبیا کے ہیمز روڈریگز کے نام رہا۔ فٹبال کی عالمی ٹیم میں فارورڈز میں آرین روبین، لیونل میسی، کرسٹیانو رونا لڈو ، مڈ فیلڈرز میں آندرے انیسٹا،ٹونی کروس اور اینجل دی ماریہ، ڈیفینڈرز میں فلپ لاہم، ڈیوڈ لوئز، تھیاگو سلوا اور سرجیو ریموس کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اس ٹیم کے گول کیپر مینوئل نیوئرہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں