تحریک انصاف کا 18 جنوری سے مختلف شہروں میں دھرنا کنونشنز کا اعلان
18جنوری کواسلام آباد، یکم فروری کو کراچی، 8 فروری کو لاہور اور 15 فروری کو پشاور میں دھرنا ورکرز کنونشنز منعقد ہوں گے
پاکستان تحریک انصاف نے 18 جنوری سے ملک کے مختلف شہروں میں دھرنا کنونشنز منعقد کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کے مطابق تحریک انصاف کا پہلا دھرنا ورکرز کنونشن 18 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا جس میں عمران خان خطاب کریں گے جبکہ یکم فروری کو کراچی، 8 کو لاہور اور 15 فروری کو پشاور میں کنونشنز منعقد ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ 18 جنوری کو دھرنا کنونشن میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور اگر اس وقت تک بااختیار جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو نواز شریف کے لئے حکومت کرنا ناممکن ہوجائے گا۔