پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف نہ ملنے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان

پہلا احتجاج17جنوری کو لاہورمیں ہوگا جس کے بعد ملک گیر دستخطی مہم شروع کی جائے گی، رحیق عباسی


ویب ڈیسک January 13, 2015
شہدا کے خون کا حساب اور انصاف کے لئے ہر حد تک جائیں گے، صدر پاکستان عوامی تحریک فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے تعین اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف نہ ملنے پر ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے خون کا حساب اور انصاف کے لئے ہر حد تک جائیں گے، اس سلسلے میں حکومت کے خلاف پہلا احتجاج 17 جنوری کو لاہور میں کیا جائے گا جس کے بعد واقعے کے ذمہ داروں کی تعیناتی کے خلاف دستخطی مہم شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف بھی 18 جنوری سے ملک بھر میں دھرنا ورکرز کنونشنز منعقد کرے گی اور یکم فروری کو کراچی، 8 کو لاہور اور 15 فروری کو پشاور میں کنونشنز منعقد کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں