برف کے مجسمے بنانا غیر اسلامی ہے سعودی عالم دین

کسی انسان کا برف سے مجسمہ بنانا ایک گناہ ہے اور اسلام میں برف سے مجسمے بنانے کی کسی صورت اجازت نہیں ہے، سعودی عالم دین


ویب ڈیسک January 13, 2015
سعودی عالم کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد صالح المنجد نے کہا ہے کہ برف سے مجسمے بنانا غیر اسلامی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ محمد صالح المنجد نے ایک مذہبی ویب سائٹ کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام میں برف سے مجسمے بنانے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں ہے، کسی انسان کا برف سے مجسمہ بنانا ایک گناہ ہے اور اللہ نے لوگوں کو صرف بے جان چیزوں، درختوں، جہازوں، پھلوں اور عمارتوں وغیرہ کی تصاویر بنانے کی اجازت دی ہے۔

سعودی عالم کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور جہاں شیخ محمد صالح المنجد کو ان کی اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو وہیں ان کی حمایت بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے اردن کی سرحد کے ساتھ واقع صوبے تبوک میں مسلسل تیسرے سال برف باری ہوئی ہے اور یہ سوال شمالی علاقوں میں برفانی طوفان کے بعد ہی پیدا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |