دپیکا کا کترینہ کو رنبیر کپور سے شادی نہ کرنے کا مشورہ

رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی منگنی کی خبریں ان دنوں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں


ویب ڈیسک January 13, 2015
کترینہ سے پہلے رنبیر کے دپیکا سے بھی گہرے تعلقات رہ چکے ہیں،فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے باربی ڈول کترینہ کیف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رنبیر کپور سے شادی نہ کریں تو یہی ان کے حق میں بہتر ہے۔

رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی منگنی کی خبریں ان دنوں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس کی اگرچہ کترینہ کیف نے تردید کی ہے لیکن اس کے باوجود افواہوں کا بازار گرم ہے اور بالی ووڈ میں بھی اس کے خوب چرچے ہورہے ہیں، ایسے ہی گھومتے گھماتے یہ بات رنبیر کپور کی سابقہ محبوبہ دپیکا پڈوکون کے کانوں تک پہنچی اور جب ان سے ایک ایوارڈ تقریب میں پوچھا گیا کہ وہ کترینہ کیف کو کیا مشورہ دیں گی تو انہوں نے صرف ایک جملہ کہا کہ رنبیر کپور سے شادی نہ کرنا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ رنبیر کپور اور کتریفہ کیف نے منگنی کرلی ہے لیکن بالی ووڈ حسینہ نے گزشتہ روز اس خبر کی مکمل طور پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں جتنی خبریں آرہی ہیں وہ بے بنیاد اور افواہوں پر مشتمل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |