ریلوے کے کرایوں میں 18 جنوری سے مزید کمی کردی جائے گی وزیر ریلوے
کرایوں میں کمی کا اطلاق ان مسافر ٹرینوں پر ہوگا جن سے زیادہ سفر کیا جاتا ہے، خواجہ سعد رفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کے کرایوں میں کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 18 جنوری سے ریلوے کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کے کرایوں میں کمی کا نوٹی فکیشن آج یا کل جاری کیا جائے گا اور اس کا اطلاق ان مسافر ٹرینوں پر ہوگا جن سے زیادہ سفر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مسافر ٹرینوں کو بند کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسافر ٹرین کو بند نہیں کیا جارہا، جو اسٹاپ سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں انہیں ختم کریں گے اور جو مسافر ٹرینیں مالی طور پر خسارے میں چل رہی ہیں ان کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کریں گے۔