بالی ووڈ کی وہ معروف اداکارائیں جو فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو پر مر مٹیں

رونالڈو فٹ بال کی دنیا کا خوبصورت اور مردانہ وجاہت کا ایسا اسٹار ہے جسے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا، دپیکا


ویب ڈیسک January 13, 2015
بپاشا باسو نے جب رونالڈ سے ملاقات کی تو جیسے اپنا دل ہی ہار بیٹھیں جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر کے یادگار بنا دیا فوٹو:فائل

فٹ بال کی دنیا میں تہلکہ مچا نے اور اس سال دنیا کا بہترین فٹ بالر کا اعزاز حاصل کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے یوں تو لاکھوں چاہنے والے ہیں جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی ہے جب کہ کچھ تو ان کی محبت میں گرفتار بھی ہیں انہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارائیں بھی ان کی اسیر نکلیں۔

بالی ووڈ کی سانولی سلونی بپاشا باسو نے جب رونالڈ سے ملاقات کی تو جیسے اپنا دل ہی ہار بیٹھیں جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر کے یادگار بنا دیا۔ بپاشا نے بعد میں اس خبر کی گرمی کو ذرا کم کرنے کے لیے میڈیا کو یہ کہہ کر ٹال دیا کہ وہ تو رونالڈو کی فین ہیں اور یہ بوسہ تو ایک مداح کا اپنے ہیرو کے نام تھا۔

رونالڈو پر مر مٹنے والی بالی ووڈ حسیناؤں میں صرف بپاشا کا نام نہیں آتا بلکہ پریانکا چوپڑا بھی کسی سے پیچھے نہیں اور جب موصوفہ امریکا میں خود کو پروموٹ کرنے کی مہم پر نکلی تو اس دوران نائٹ کلب میں اپنا اکثر وقت اور اپنے خصوصی شوز فٹ بالر کے نام کرتی رہیں۔ انہوں نے میامی میں کھیلے گئے ایک میچ کے بعد کئی فٹ بالر کو اپنے نائٹ شو میں مدعو کیا جن میں رونالڈو خاص طور پر شامل تھے جب کہ پریانکا کا کہنا تھا کہ میامی میں فٹ بالرز کے ساتھ گزرے لمحات یاد گار ہیں۔

دپیکا پڈوکون تو سب پر بازی لے گئیں اور رونالڈو کی شان میں کچھ اس طرح کے کلمات ادا کئے جس سے ان کے دل کے ارمان واضح طور پر نظر آئے۔ دپیکا کا کہنا تھا کہ رونالڈو فٹ بال کی دنیا کا خوبصورت اور مردانہ وجاہت کا ایسا اسٹار ہے جو اس نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا جب کہ رونالڈو کی مردانہ وجاہت نے چھوٹے نواب کی بیگم کرینہ کے دل کو بھی جھنجھوڑ ڈالا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ رونالڈو سے بہت متاثر ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں