آئی ایس آئی دفتر حملہ کیس میں ملوث 4 مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عبد الرحیم، سلمان، سجاد اور محمد افضل کو سزائے موت جبکہ اعجاز کو 25 سال قید کی سزا سنائی


ویب ڈیسک January 13, 2015
5 سال قبل ملتان میں آئی ایس آئی کے دفتر پر کئے جانے والے حملے میں 12 افراد جاں بحق اور دفتر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

MULTAN: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آئی ایس آئی دفتر حملہ کیس میں ملوث 4 دہشت گردوں کو سزائے موت جب کہ ایک کو 25 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آئی ایس آئی دفتر پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں فاضل جج نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حملے میں ملوث 4 مجرموں عبد الرحیم، سلمان، سجاد اور محمد افضل کو سزائے موت جب کہ ایک مجرم اعجاز کو 25 سال قید کی سزا سناتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

واضح رہے کہ پانچوں ملزمان کو 5 سال قبل ملتان میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے میں ملوث ہونے پر گرفتار گیا تھا جس میں 15 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دفتر کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |