عامر خان نے متنازعہ انٹرویو شائع کرنے پر کچھ پاکستانی ویب سائٹس کو قانونی نوٹس بھجوادیا

مذہب اور فلم پی کے سے متعلق ویب سائٹس پر شائع انٹرویوجعلی اور بے بنیاد ہے،وکیل عامر خان


ویب ڈیسک January 13, 2015
عامر خان کو انٹرویو دیکھ کر شدید صدمہ پہنچا اور انہوں نے کبھی بھی اس طرح کا انٹرویو نہیں دیا ،وکیل عامر خان فوٹو: فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کچھ پاکستانی ویب سائٹس پر ان کے نام سے شائع کرنے والے متنازعہ انٹرویو کی تردید کرتے ہوئے متعلقہ ویب سائٹس کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

عامر خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کےکلائنٹ کے نام سے مذہب اور فلم پی کے سے متعلق ویب سائٹس پر شائع انٹرویوجعلی اور بے بنیاد ہے، اس انٹرویو میں جان بوجھ کر متنازعہ سوالات اور ان کے جوابات شائع کئے گئے جو من گھڑت ہیں۔



عامر خان کا کہنا تھا کہ عامر خان کو انٹرویو دیکھ کر شدید صدمہ پہنچا اور انہوں نے کبھی بھی اس طرح کا انٹرویو نہیں دیا جب کہ یہ مکمل طور پر من گھڑت اور ان کی ذاتی زندگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے جس کا مقصد اپنی ویب سائٹس پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنا تھا اوراس سے ان کے کلائنٹ کی توہین ہوئی ہے لہذا ایسی ویب سائٹس کے خلاف قانونی نوٹس بھیجا جا رہا ہے جب کہ اس حوالے سے ممبئی کے سائبر کرائم سیل میں سائبر کرمنل شکایت درج بھی کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |