ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کا مطالبہ
50 فیصد سے زائد طالبان اور القاعدہ کے افراد جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والوں کےگھروں سے گرفتار ہوئے، قائدایم کیو ایم
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سراج الحق اسلام کا نام لے کر قوم کو بے وقوف نہ بنائیں۔
لندن سے جاری بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان بنتے وقت مذہبی جماعتوں نے نئے ملک کی مخالفت کی تھی اور ان ہی جماعتوں نے قائد اعظم کے خلاف بھی باتیں کیں جب کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پاکستان کو کافرستان اور قائد اعظم کو بھی کافر کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 50 فیصد سے زائد طالبان اور القاعدہ کے لوگ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے افراد کےگھروں سے گرفتار ہوئے اس لیے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے اور فوج کے خلاف باتیں کرنے والے رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جائے جب کہ امیر جماعت سراج الحق اسلام کا نام لے کر قوم کو بے وقوف نہ بنائیں۔