کراچی میں پولیس کا القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ

دہشت گرد رزاق آباد اورمناواں ٹریننگ سنٹر پر حملے سمیت سنٹرل جیل تک سرنگ کھودنے میں بھی ملوث تھے، ایس ایس پی راؤ انوار


ویب ڈیسک January 13, 2015
دہشت گرد کراچی میں بڑی تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے، ایس ایس پی ملیر، فوٹو:فائل

NEW DELHI: پولیس نے قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پیر ملیر راؤ انور کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد گلشن بونیر میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت متین اور قاری سجاد کے نام سے ہوئی۔ راؤ انوار نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے جب کہ ملزمان رزاق آباد پولیس ٹرین سینٹر کراچی، مناواں پولیس ٹریننگ سینٹر لاہور اور سینٹرل جیل تک سرنگ کھودنے میں ملوث تھے۔

ایس ایس پیر ملیر نے مزید بتایا کہ دہشت گرد متین نے رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے باہر بارودی گاڑی کھڑی کی تھی جس کے نتیجے میں 13 اہلکار شہید ہوئے تھے جب کہ متین وزیرستان سے اسلحہ و بارود بھی لے کر آیا تھا۔ راؤانوار کے مطابق ہلاک دہشت گرد کراچی میں بڑی تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے جن کے قبضے سے اسلحہ گولا بارود سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |