عدالت نے اکرام الحق عرف لاہوری کا صلح نامہ مسترد کرکے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے
مجرم کی 8 جنوری کو مقتول کے ورثا سے صلح کے بعد پھانسی موخر کردی گئی تھی
KARACHI:
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت کے منتظر قیدی اکرام الحق عرف لاہوری کا صلح نامہ مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت کے قیدی اکرام الحق عرف لاہوری کا مقتول کے ورثا سے صلح نامہ مسترد کرتے ہوئے مجرم کے ایک بار پھر ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں جس کے تحت اکرام الحق کو 17 جنوری کو لاہور کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں پھانسی دی جائے گی۔
مجرم اکرام الحق عرف لاہوری نے 2001 میں شورکوٹ میں ایک شخص کو قتل کردیا تھا جس کے بعد اسے سزائے موت کا حکم دیا گیا تھا لیکن 8 جنوری کو مجرم کی پھانسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں اور پھانسی سے چند لمحے قبل مقتول کے ورثا سے اس کا صلح نامہ ہونے کے باعث پھانسی موخر کردی گئی تھی تاہم صلح نامہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے سزائے موت کا حکم برقرار رکھا ہے۔