امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا

امریکی شہری ملافضل اللہ سےکسی قسم کالین دین نہیں کرسکتاجبکہ ان کےتمام اثاثے منجمد کردیئے جائیں گے، امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک January 13, 2015
وملافضل اللہ کوکالعدم تحریک طالبان پاکستان نے 2013 میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد امیر منتخب کیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

امریکانے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملافضل اللہ کانام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملا فضل اللہ کو عالمی دہشت گرد قرار دیئے جانے کے بعد اب کوئی بھی امریکی شہری ملافضل اللہ سےکسی قسم کالین دین نہیں کرسکتا جب کہ امریکا میں ملا فضل اللہ کے تمام اثاثے منجمد کردیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ملافضل اللہ کوکالعدم تحریک طالبان پاکستان نے 2013 میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد امیر منتخب کیا تھا جب کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ملافضل اللہ کی سربراہی میں کالعدم تحریک طالبان نے حملہ کیا تھا جس میں 134 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے تھے جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے افغانستان کا ہنگامی دورہ کرکے افغان حکام سے ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔