کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں 6 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور بھی شامل ہیں، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک January 13, 2015
ملزمان کے قبضے سے دستی بم، بلٹ پروف جیکٹس اور کلاشنکوف برآمد کی گئی، ترجمان، فوٹو: فائل

رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور بھی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے دستی بم، بلٹ پروف جیکٹس اور کلاشنکوف سمیت دہشت گردی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا جب کہ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |