مچھیرے نے بیوی کو کھانے والے مگر مچھ کو مارڈالا
مشرقی یوگنڈا میں جھیل کیوگین کے کنارے مگر مچھ مالاک باتمبوزے کی 2 ماہ کی حاملہ بیوی کو کھا گیا تھا۔
یوگنڈا میں پیش آنے والے ایک انوکھے واقعہ میں 56 سالہ مرد نے اپنی بیوی کی موت کے 3 ماہ بعد قاتل کو موت کے گھاٹ اتار کر انتقام لے لیا۔
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ قاتل کوئی انسان نہیں بلکہ ایک مگر مچھ تھا۔بتایا گیا ہے کہ مشرقی یوگنڈا میں جھیل کیوگین کے کنارے مگر مچھ مالاک باتمبوزے کی 2 ماہ کی حاملہ بیوی کو کھا گیا تھا۔ باتمبوزے تب سے اس مگر مچھ کی تلاش میں تھا۔
جس جگہ اس کی بیگم کی موت ہوئی تھی وہاں سے قریباً ایک کلو میٹر کے فاصلے پر اسے یہ مگر مچھ نظر آیا تو اس نے نیزے کا وار کرکے اسے مار ڈالا۔ مقامی وائلڈ لائف حکام کے مطابق انھوں نے لاش کا تجزیہ کیا تو اس کے پیٹ سے انسانی ہڈیاں اور کپڑے برآمد ہوئے۔ ان کے مطابق اسی جانور نے باتمبوزے کی بیگم کو نشانہ بنایا تھا۔ 58 سالہ مچھیرے نے میڈیا کوبتایا کہ وہ مطمئن ہے کہ بالآخر اس نے اپنا بدلہ لے لیا۔