یورپ میں پوراملک ہی کرائے پر حاصل کریں اور مزے اڑائیں
یورپ کے وسطی ملک لیچنٹین (Liechtenstien) کو خواہشمند افراد کرائے پر حاصل کرسکتے ہیں۔
لاہور:
دنیا بھر میں امیر افراد چھٹیاں گزارنے یا دوسروں کو متاثر کرنے کے لیے مہنگی ترین کشتیاں اور ہوٹل تو حاصل کرتے ہی رہتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اب پورا ملک بھی کرائے پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔
یورپ کے وسط میں واقع لیچنٹین (Liechtenstien) ایک ایسا ملک ہے جسے خواہشمند افراد کرائے پر حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کا کل رقبہ 160 کلو میٹر، آبادی قریباً 35 ہزار اور یہاں جرمن زبان بولی جاتی ہے۔ قریباً 2 سال قبل اس کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ ملک کو یومیہ 70 ہزار ڈالر کے عوض کرائے پر دیا جائے گا۔
یہ سہولت حاصل کرنے والے پورے ملک میں اپنی مرضی کے سائن بورڈ لگوا سکتے ہیں اور اپنی مرضی سے وقتی کرنسی کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔ مزید یہ کہ انھیں 150 لوگوں کے لیے رہائش بھی فراہم کی جائے گی، تاہم 35 ہزار شہری معمول کی زندگی گزارتے رہیں گے۔