پرتگال میں 180 ستونوں پر تعمیر ہونیوالا دنیا کا انوکھا رن وے

مدایرا انٹر نیشنل ائیرپورٹ کا جولائی 1964ء میں افتتاح کیا گیا تو اس کے دو رن وے صرف 1.6 کلومیٹر لمبے تھے۔


Net News January 14, 2015
مدایرا انٹر نیشنل ائیرپورٹ کا جولائی 1964ء میں افتتاح کیا گیا تو اس کے دو رن وے صرف 1.6 کلومیٹر لمبے تھے۔ فوٹو : فائل

پرتگال کا مدابرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ دنیا کا انوکھا ہوائی اڈہ ہے جس کا رن وے 180 ستونوں پر کھڑا ہے۔

مدایرا انٹر نیشنل ائیرپورٹ کا جولائی 1964ء میں افتتاح کیا گیا تو اس کے دو رن وے صرف 1.6 کلومیٹر لمبے تھے۔ رن وے کچھ اس قسم کا تھا کہ ماہر سے ماہر پائلٹ کے لیے بھی لینڈنگ ایک مسئلہ تھی۔ ایک تو رن وے کی لمبائی کم تھی اوپر سے ایک طرف پہاڑ اور دوسری طرف سمندر تھا۔

19 نومبر 1977ء کے دن تیز بارش اور ہوائوں میں برسلز سے آنے والے بوئنگ 727 طیارے نے لینڈنگ کی کوشش کی تو جہاز پھسلتا ہوا 200 فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔ اس حادثے میں 131 لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے۔ اس کے بعد رن وے کی طوالت بڑھانے پر غور شروع ہوا اور آخر کار کنکریٹ کے 180 ستون کھڑے کرکے رن وے کی لمبائی قریباً دگنی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں