حصص مارکیٹ منافع کا حصول 33400 کی حد گرگئی

کاروباری حجم پیر کی نسبت 11.35 فیصد زائد رہا جب کہ 27 کروڑ 90 لاکھ 5 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔


Business Reporter January 14, 2015
کاروباری حجم پیر کی نسبت 11.35 فیصد زائد رہا جب کہ 27 کروڑ 90 لاکھ 5 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مندی کا رجحان رہا جس سے 33400 پوائنٹس کی نفسیاتی حد گرگئی اور سرمایہ کاروں کے 26 ارب 20 کروڑ 1 لاکھ 95 ہزار 234 روپے ڈوب گئے۔

گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر ملاجلارجحان دیکھا گیا، ملکی اور غیرملکی سرمایہ کار توانائی، سیمنٹ فوڈز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرگرم دکھائی دیے لیکن مقامی انسٹی ٹیوشنز اوربروکریج ہاؤسز کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکس میں فروخت کا دباؤ بھی دیکھا گیا جس کی وجہ سے ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 3 حدیں گنوا کر 33167.96 پوائنٹس پر آگیا تاہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کاروبار کے اختتام تک دلچسپی برقرار رہنے اورآنے والے نتائج سیزن کے مثبت ہونے کی توقعات پر مارکیٹ کو سہارا ملا جس سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 46.91 پوائنٹس کی کمی سے 33371.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح 67.36 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 21587.14 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 82پوائنٹس کم ہوکر 24251.60 پوائنٹس پر آگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 11.35 فیصد زائد رہا، 27 کروڑ 90 لاکھ 5 ہزار حصص کا کاروبار ہوا، منگل کو 400 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 222 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 157 میں کمی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |