بھارتی شہری نے دنیا کے مہنگے ترین ووٹر کا اعزازحاصل کرلیا

صرف ایک آدمی کی آبادی کے باوجود بھارتی الیکشن کمیشن ہر مرتبہ انتخابات کے موقع پر یہاں پوری ٹیم بھیجتا ہے

گجرات کے گیر جنگل میں رہائش پذیر بھرت داس درشن داس شائد صرف بھارت تو کیا پوری دنیا کا مہنگا ترین ووٹر ہے۔ فوٹو : فائل

الیکشن کے دنوں میں ووٹرز کے نخرے آسمانوں پر ہوتے ہیں اور اکثر امیدواروں سے ایسے ایسے مطالبے کردیتے ہیں جنھیں پورا کرنا ان کے لیے انتہائی مشکل ہوتا ہے مگر بھارت میں ایک ووٹر ایسا بھی ہے جو ہر الیکشن میں کسی امیدوار کے لیے نہیں بلکہ بھارتی حکومت کے لیے مسئلہ بن جاتا ہے۔


گجرات کے گیر جنگل میں رہائش پذیر بھرت داس درشن داس شائد صرف بھارت تو کیا پوری دنیا کا مہنگا ترین ووٹر ہے،گیرجنگل میں بانیج نامی جگہ پر رہائش پذیر ہے اور وہاں پر قائم مندر کا پنڈت ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں پر کوئی اور رہائش پذیر نہیں اور کبھی کبھی کچھ لوگ مندر دیکھنے یا پوجا کرنے ادھر آجاتے ہیں، صرف ایک آدمی کی آبادی کے باوجود بھارتی الیکشن کمیشن ہر مرتبہ انتخابات کے موقع پر یہاں پوری ٹیم بھیجتا ہے جو ادھر پولنگ اسٹیشن قائم کرتی ہے تاکہ درشنداس اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکے۔
Load Next Story