کراچیفائرنگ کے واقعات میں متحدہ کے مزید3کارکن جاں بحق

گلبہارنشترکالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے2کارکن جاں بحق ہوگئے۔


Staff Reporter January 14, 2015
حکمرانوں نے کارکنوں کی شہادتیں روکنے کے اقدامات نہیں کیے، کراچی میں کارکنان کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے مزید3 کارکن جاں بحق جبکہ پولیس اہلکارسمیت3افرادزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلبہارنشترکالونی نزد ڈسپینسری والی گلی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے2کارکن36سالہ عبدالرحمٰن عرف گڈواور40سالہ محمد اشرف جاں بحق ہوگئے،دونوں یونٹ189گلبہار سیکٹرکے کارکن اوراسی علاقے کے رہائشی تھے،واقعے کے بعدعلاقے میں سخت کشیدگی اوراشتعال پھیل گیادکانیں وکاروبار بند ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں،عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد عباسی شہیداسپتال پہنچ گئی اورشدید غم و غصے کا اظہار کیا۔اورنگی ٹاؤن نمبر 10 اردوچوک برف خانہ سے متصل فیض عام کلینک کے سامنے موٹرسائیکل سوار ملزم نے آلٹو کار نمبر AXB-509 پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 35 سالہ اشرف خان اورکزئی جاں بحق ہو گیا،مقتول اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 فرید کالونی گلی نمبر 10 کا رہائشی اورمتحدہ قومی موومنٹ (صوبائی تنظیمی کمیٹی ) بلوچستان کا جوائنٹ انچارج تھا مقتول محکمہ ایکسائز پولیس میں بطور کلرک ملازمت کرتا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق اشرف خان نے موٹر سائیکل سوار ملزم پر جوابی فائرنگ بھی کی تھی۔

جس کے نتیجے میں ملزم زخمی ہواتھا تاہم وہ اسی حالت میں فرارہوگیا۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اورنگی ایم کیوا یم بلوچستان کمیٹی کے مرکزی جوائنٹ انچارج اشرف خان سمیت 3کارکنوں کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کو تواترکر شہید کیا جارہا ہے لیکن ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے کسی ذمے دار کو ہماری آہیں اور سسکیاں سنائی نہیں دے رہیں،وزیر اعظم نواز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثاراور وزیر اعلیٰ سندھ، کراچی میں قانون نافذ کرنیوالی ایجنسیوں اور اداروں کے ذمے داران نوٹس لیں۔

الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورڈی جی آئی ایس آئی رضوان اخترسے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل میں ملوث عناصر،تنظیموں اور اس کے پس پرد ہ قوتوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے بھی کارکنوں کے قتل کے واقعات پرشدیدردعمل کااظہار کرتے ہوئے مقتول کارکنوں کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکمرانوں نے کارکنوں کی شہادتیں روکنے کے اقدامات نہیں کیے، کراچی میں ہمارے کارکنان کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے ۔

ہم روزانہ لاشیں اْٹھا رہے ہیں،سب کی نظریں بہادر جرنیل جنرل راحیل کی جانب ہیں کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف سخت کار روائی کااعلان کریں گے ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ کراچی میں کارکنوں کوتحفظ فراہم کرنے کیلیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں ورنہ رابطہ کمیٹی اورکارکن اپنے تحفظ کیلیے حکمت عملی میں آزاد ہوں گے۔علاوہ ازیں پاپوش نگر چاندنی چوک کے قریب 5/E میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ عبداﷲ زخمی ہوگیا۔کورنگی نمبر ڈھائی بسم اﷲ اسٹاپ پر پیر اور منگل کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے27 سالہ بابر مغل زخمی ہو گیا جبکہ کلاکوٹ کے علاقے لیاری جدگال چوک پرگینگ وار کے ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |