پی آئی اے نے امریکا کے لیے فلائٹ آپریشنز بند کرنے پر غور شروع کردیا

اسپین کے لیے قومی ایئرلائن کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع


Monitoring Desk January 14, 2015
پاکستان اور امریکا کے درمیان ماہانہ 56 ہزار مسافروں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور امریکا کے درمیان ماہانہ 56 ہزار مسافروں کی آمد و رفت کے باوجود پی آئی اے نے امریکا کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جب کہ اسپین کے لیے قومی ایئرلائن کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

قومی ایئرلائن کے مستقبل سے متعلق پی آئی اے ہیڈ آفس میں چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر نے اسلام آباد سے وڈیولنک کے ذریعے اجلاس کی صدرات کی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں امریکا کے لیے پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے شاہنواز رحمان نے ٹی وی کو بتایا کہ امریکا کے لیے پروازیں بند کرنے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا صرف غور کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں