کراچی میں ایم کیوایم کے کارکن فراز عالم کے قتل کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع

فرازعالم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائےعدالت قتل کیا گیا، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک January 14, 2015
4 روز قبل ایم کیو ایم کا کارکن فراز عالم کھوکھرا پار پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: 4 روز قبل متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن فراز عالم کی دوران حراست ہلاکت کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمے کے اندراج کی درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فراز عالم کے ماموں سیدمتین حسین کی مدعیت میں کھوکھرا پارتھانےمیں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فراز عالم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیا گیا،واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل ایم کیو ایم کا کارکن فراز عالم کھوکھرا پار پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا، واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں