سانحہ لنک روڈ پر حکومت سندھ این ایچ اے اور ایڈمنسٹریٹر کراچی طلب

آئندہ سماعت پر فریقین سانحہ لنک روڈ سے متعلق رپورٹ پیش کریں، سندھ ہائی کورٹ کاحکم


ویب ڈیسک January 14, 2015
ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کراچی میں بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 67 افراد جاں بحق ہوئے تھے فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ لنک روڈ پر حکومت سندھ، این ایچ اے اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں اعلیٰ عدلیہ کے بنچ نے سانحہ لنک روڈ پر از خود نوٹس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکومت سندھ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت دیگر کو 23 جنوری کو طلب کرتے ہوئے فریقین سے سانحہ لنک روڈ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کراچی میں سپر ہائی وے کے لنک روڈ پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 67 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں