چین کے صوبہ سنکیانگ میں عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے پر پابندی

برقع پر پابندی کا مقصد امن و امان کو قابو میں رکھنا ہے، مقامی انتظامیہ کا موقف


ویب ڈیسک January 14, 2015
سنکیانگ میں گزشتہ برس بھی برقع پوش خواتین اور داڑھی والے افراد کے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

چین کے صوبے سنکیانگ میں عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارمچی کی انتظامیہ نے شہر کے عوامی مقامات پرخواتین کے برقع پہننے پر پابندی کا قانون حتمی منظوری کے لئے صوبائی انتظامیہ کو بھجوایا تھا۔ جہاں سے منظوری کے بعد اب یہ قانون عملی طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد شہر میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے بڑھتی کارروائیوں کی بدولت امن و امان کو قابو میں رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ سنکیانگ میں گزشتہ کئی برسوں سے علیحدگی پسند کارروائی کررہے ہیں، جس کے پیش نظر گزشتہ برس سنکیانگ میں کھیلوں کے مقابلوں کےدوران پبلک ٹرانسپورٹ میں برقع پوش خواتین اور داڑھی والے افراد کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں