قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 ماہ کی توسیع

سہیل خان اوریاسرشاہ کو شامل کئے جانے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد 33 ہوگئی۔


ویب ڈیسک January 14, 2015
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حیران کن پرفارمنس دینے پر یاسر شاہ اور فاسٹ بولرسہیل خان کوورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ 31 دسمبر کو ختم ہوگیا تھا تاہم پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے مزید 2 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے جس میں یاسر شاہ اور سہیل خان شامل ہیں جنہیں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ 2015 کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے اور اس کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد 33 ہوگئی۔


واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں حیران کن پرفارمنس دینے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ اور فاسٹ بولر سہیل خان کوورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جس کے بعد انہیں سینٹرل کنٹریکٹ بھی دے دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں