آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات
ملاقات میں انسداد دہشت گردی میں تعاون اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی،آئی ایس پی آر
برطانیہ کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی جس میں انسداد دہشت گردی میں تعاون سمیت انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بات چیت کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق برطانیہ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سر نکولس ہاؤٹن نے کیا جب کہ انہیں فل گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دورے کے دوران جنرل راحیل شریف نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سر کم ڈاروچ سے ملاقات کی جس میں انسداد دہشت گردی میں تعاون اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے سیکریٹری ڈیفنس مائیکل فالن، ہوم آفس کے مستقل سیکریٹری مارک سیڈول اور سیکیورٹی و انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر جنرل چارلس فار سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان سے اتحادی فوجوں کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔