موبائل فون سیٹ پر 200 روپے آر ڈی کا نوٹیفکیشن جاری

13 اسٹیل مصنوعات پر 15 اور 2 پروڈکٹس پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی لاگو ہوگئی


Numainda Express January 15, 2015
13 اسٹیل مصنوعات پر 15 اور 2 پروڈکٹس پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی لاگو ہوگئی۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے موبائل فون سیٹ پر 200 روپے، 13 اسٹیل مصنوعات پر 15 فیصد اور2 مصنوعات پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روزنوٹیفکیشن نمبر 018(I)/2015 جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 26 جون 2014 کو جاری کردہ ایس آر نمبر 568(i)/2014 میں ترامیم کردی گئی ہیں۔ ترمیمی ایس آر کے تحت ایف بی آر کی جانب سے اسٹیل اور نان الائے اسٹیل کی نیم مکمل مصنوعات، بار اور راڈز، اسٹیل اور نان الائے اسٹیل کی کی بے ترتیبی سے رولڈ شدہ کوائلز، دیگر اقسام کے بارز و راڈز سمیت 13 اسٹیل مصنوعات پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ اسٹیل اور نان الائے اسٹیل کی فلیٹ و رولڈ 600 ایم ایم اوراس سے زیادہ چوڑی مصنوعات پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ موبائل فون سیٹ پر 200روپے فی سیٹ کے حساب سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں