میٹرک کے امتحانات 7 اپریل اور انٹر کے 28 اپریل سے ہونگے تعلیمی کلینڈر کی منظوری دیدی گئی
سندھ کے تعلیمی اداروں میں تدریسی سیشن یکم اپریل سے شروع ہوگا، کیمبرج اسکولوں میں کلاسز یکم اگست سے ہوں گی
محکمہ تعلیم نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی کلینڈرکی منظوری دیدی، تعلیمی کلینڈر کے مطابق روایتی طوپرسندھ بھرمیں میٹرک نظام تعلیم کے اسکولوں میں تعلیمی سیشن یکم اپریل جبکہ کیمبرج اسکولوں میں کلاسزیکم اگست سے شروع ہوں گی۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات 7 اپریل جبکہ انٹر کے 28 اپریل سے شروع ہوں گے، تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوکریکم اگست تک جاری رہیں گی اورتعلیمی ادارے 3 اگست سے دوبارہ کھولے جائیں گے، موسم سرماکی تعطیلات 22 دسمبرسے 31 دسمبر تک ہونگی، اس بات کی منظوری بدھ کو صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جوصوبائی وزیرتعلیم نثار کھوڑو کی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس میں صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو، ڈائریکٹر جنرل کالجز پروفیسر ناصرانصار، ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ ڈاکٹر منسوب صدیقی، چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر انوار احمدزئی، چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ وثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کراچی فصیح الدین خان، چیئرمین لاڑکانہ بورڈ داؤد میمن، چیئرمین سکھربورڈ مجتبیٰ شاہ، ڈائریکٹراسکولز کراچی عبدالوہاب عباسی،پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرف الزمان اورالمرتضیٰ اسکول کے سربراہ جمیل یوسف سمیت دیگرشریک ہوئے۔
اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق کالجوں میں تعلیمی سیشن کاآغاز2اگست سے ہوگا،کراچی میں انٹرسال اول میں داخلے مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت میٹرک کے نتائج کے اجرا کے فوری بعد شروع کیے جائیں گے،انٹرسال دوئم میں داخلے دوران تعطیلات شروع ہوکریکم ستمبرتک مکمل کرلیے جائیں گے، پہلی جماعت سے تیسری جماعت تک طلبہ کی اگلی جماعتوں میں ترقی امتحان سے مشروط نہیں ہوگی تاہم انھیں امتحانی نظام سے آشنائی کے لیے مقامی سطح پر ان کے امتحان لیے جائیں گے، آٹھویں جماعت تک کے امتحانات 15 مارچ تک مکمل اور نتائج 31 مارچ کوجاری ہونگے، میٹرک (دسویں جماعت) کے نتائج اندرون سندھ کے تعلیمی بورڈزکے تحت 15 جولائی تک جاری کردیے جائیں گے۔
کراچی بورڈکے تحت میٹرک کے نتائج 31 جولائی تک جاری ہونگے جبکہ نویں جماعت کے نتائج میٹرک کے امتحانی نتائج کے اجراکے 60 روزمیں جاری کیے جائیں گے، اسی طرح انٹرسال دوئم کے نتائج اندرون سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں 31 اگست جبکہ کراچی بورڈ کے تحت 15 ستمبر تک جاری کیے جائیں گے، انٹرسال اول کے نتائج سال دوئم کے نتائج کے اجرا کے 60 میں جاری ہونگے، اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت تمام اسکول اورکالج امتحانی مراکز کے قیام کے پابند ہونگے جبکہ تعلیمی بورڈ امتحانی مراکز کی تعداد کو کم کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
تعلیمی بورڈ،تعلیمی اداروں کے سربراہ اور متعلقہ ڈی اے اووزاوررینجل ڈائریکٹرزطلبہ کی 75فیصد حاضری کی بنیادپران کی امتحان میں شرکت کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہونگے، امتحانات میں غیرتدریسی عملے کوانویجیلیشن کی خدمات نہیں دی جاسکیں گی جبکہ تمام تدریسی عملہ انویجیلیشن کا پابند ہوگا، سندھ بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں ہم نصابی اورکھیل کی سرگرمیاں تعلیمی سیشن کے دوران منعقد ہونگی۔
محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال 2015 میں ہونے والی سالانہ تعطیلات کی منظوری دیدی، منظوری کے تحت سندھ کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں رواں سال موسم گرما اورسرماکی چھٹیوں کے علاوہ مجموعی طورپر 20 سالانہ تعطیلات ہونگی جس میں سے پہلی سالانہ تعطیل بسلسلہ عیدالامیلادالنبیؐ 4 جنوری کو کی جاچکی ہے جبکہ 6 سالانہ تعطیلات موسم گرما اور موسم سرماکی تعطیلات میں شامل ہوجائیں گی جن میں شب برأت ،یوم علیؓ،شب قدر اور عیدالفطرکی تعطیلات موسم گرما جبکہ قائد اعظم کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ہونیوالی چھٹی موسم سرما کی تعطیلات میں آئیں گی۔
سالانہ تعطیلات میں 5فروری کویوم کشمیر، 23 مارچ کو یوم پاکستان، یکم مئی کوعالمی یوم مزدور، شب معراج 27 رجب ممکنہ طورپر16مئی ،شب برأت 15شعبان ممکنہ طورپر3جون،یوم علیؓ 21رمضان ممکنہ طور پر8جولائی،شب قدر 27رمضان المبارک ممکنہ طورپر 15 جولائی، عیدالفطر 18 اور 19 جولائی،14اگست یوم آزادی، عیدالاضحی ممکنہ طور پر22 اور 23 ستمبر، عاشورہ محرم ممکنہ طور پر 22 اور 23 اکتوبر، یوم علامہ اقبال 9 نومبر، یوم شاہ عبدالطیف بھٹائی 14صفر ممکنہ طور پر 25 نومبر، چہلم امام حسین 20 صفر ممکنہ طور پر 2 دسمبر اور قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے سلسلے میں 25 دسمبر کو ہونے والی چھٹی شامل ہے ۔
محکمہ تعلیم نے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کرنے پرغورشروع کردیا اوراس سلسلے میں جلد ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، یہ تجویز ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ پروفیسرناصرانصارکی جانب سے بدھ کوسندھ اسمبلی میں منعقدہ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی، تجویز پرعملدرآمدکی صورت میں سندھ میں میٹرک اورانٹرکے امتحانات کے لیے امتحانی مراکزمیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم نے سندھ میں کاپی کلچرکے خاتمے کے لیے امتحانی مراکز پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے پرغورشروع کردیاہے اوراس سلسلے میں حتمی فیصلہ مستقبل قریب میں ہونے والے اجلاس میں کیاجائے گا۔
بدھ کو سندھ اسمبلی میں منعقدہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار نے بینظیر آباد یونیورسٹی کی مثال پیش کرتے ہوئے اس بات کی تجویز دی سندھ کے تعلیمی بورڈ، محکمہ تعلیم اور جامعات بینظیرآباد میں قائم شہید بینظیر یونیورسٹی کی طرز پر سرکاری کالجوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرسکتے ہیں کیونکہ بینظیرآباد میں قائم اس یونیورسٹی کی جانب سے اس کے ماتحت کام کرنے والے 18سرکاری کالجوں میں کیمرے نصب کرکے امتحانات کا انعقاد اور مانیٹرنگ کاتجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے، اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ کی جانب سے آنے والی اس تجویز سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے اس معاملے پر جلد کمیٹی بنانے کرعملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔