تھر میں وبائی امراض بھی پھیل گئے مزید 3 بچے جاں بحق

اسپتالوں میں 60 سے زائد بچے زیرعلاج، یومیہ 200مریض بچوں کی مٹھی اسپتال آمد


Nama Nigar January 15, 2015
امدادی گندم کی تقسیم سست روی کاشکار، پابندی کے باوجود کنووں کی کھدائی جاری۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

لاہور: تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ ابھی تھما نہیں تھا کہ ایک اور آفت نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے یہ آفت مختلف وبائی امراض کی شکل میں نمودار ہوئی ہے جب کہ دوسری جانب متاثرین میں امدادی گندم کی تقسیم کا کام بھی انتہائی سست روی کا کا شکار ہے۔

بدھ کو غذائی قلت کا شکار مٹھی کے گاؤں جڑھیار کا3 روزہ بختیار سومرو، ڈیپلو کے گاؤں گبھن میں2 روز کا اعجاز نھڑیو، گاؤں کیہریو میں 2 سال کا بچہ عبدالمنان کپری دم توڑ گیا، سول اسپتال مٹھی سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں 60 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |