مزید 2 دہشت گردوں کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا

دونوں دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے


ویب ڈیسک January 15, 2015
سانحہ پشاور کے بعد اب تک 19 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث مزید 2 دہشت گردوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں مجرم سعید اعوان کو پھانسی پر لٹکایا گیا جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ مجرم نےاپریل 2001 میں ریٹائرڈ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صابر حسین شاہ اور ان کے بیٹے عابد حسین کو ملیر میں قتل کیا تھا۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بھی ایک دہشت گرد کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ ملتان کے رہائشی زاہد حسین عرف زاہدو نے ساتھیوں کے ہمراہ اگست 2000 میں ملتان کے علاقے سیتل ماڑی میں اے ایس آئی غلام رسول اور کانسٹیبل ارشد کو قتل کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم کو 40 سال قید اور جرمانے کے علاوہ 2 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی۔

پھانسی سے پہلے مجرموں سے ان کے رشتہ داروں کی آخری ملاقاتیں کرائی گئی تھیں جب کہ پھانسی کے وقت جیل کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد حکومت کی جانب سے سزائے موت پر عمل درآمد شروع کیا گیا اور اب تک 19 دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں