لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اغوا

پسند کی شادی کرنے والے بیان ریکارڈ کرانے ہائی کورٹ جارہے تھے کہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا

لڑکے کے دوستوں نے لڑکی کے باپ سرور اور بھائی اللہ رکھا کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اغوا کر لیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے رہائشی ذوالفقار نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور آج دونوں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ جا رہے تھے کہ لڑکی کے گھر والوں نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سے اسے اغوا کر لیا اور ساتھ لے گئے۔ لڑکے کے دوستوں نے لڑکی کے باپ سرور اور بھائی اللہ رکھا کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

دوسری جانب پسند کی شادی کرنے والے ذوالفقار کا کہنا ہے کہ لڑکی کے رشتہ داروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور میری بیوی کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ لڑکی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ذوالفقار نے ان کی 13 سالہ بیٹی سے زبردشتی شادی کی اور اس کا مقدمہ بھی تھانہ سبزہ زار میں درج ہے۔ پولیس نے لڑکی کے والد اور بھائی کو حراست میں لے کر واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Load Next Story