سوات مالا کنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔


ویب ڈیسک January 15, 2015
زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیـں ہوئی ہیں. فوٹو: فائل

مالا کنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات اور مالا کنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم خوف کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں