قومی اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظور

خاکوں کی اشاعت سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور ایسے واقعات دہشتگردی اورتشدد کوفروغ دیتے ہیں،قرارداد کا متن


ویب ڈیسک January 15, 2015
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت روکنے کے لئے اقوام متحدہ، یورپی یونین اوراو آئی سی اقدامات اٹھائیں، قرارداد۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی نے فرانس کے ہفت روزہ میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے شائع کئے گئے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں فرانسیسی ہفت روزہ میگزین چالی ہیبڈو کی جانب سے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کی شدید مذمت کی گئی جبکہ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر میں بسنے والے ایک ارب 70 کروڑ سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ایسے واقعات دہشتگردی اورتشدد کو فروغ دیتے ہیں اوراس عمل سے دہشتگرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں لہذا کسی بھی مذہب کی توہین نہیں ہونی چاہیئے۔


ایوان نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت روکنے کے لئے بھرپور اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں کیوں کہ شعائراسلام کی توہین برداشت نہیں کی جاسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں