سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

مہمان سری لنکا نے 249 رنز کا ہدف دلشان نے سنچری کی بدولت 6 وکٹوں پر حاصل کیا۔


ویب ڈیسک January 15, 2015
مہمان سری لنکا نے 249 رنز کا ہدف دلشان نے سنچری کی بدولت 6 وکٹوں پر حاصل کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

FAISALABAD:

سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔


ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے میچ کے دوران کیویز کپتان برینڈم میکولم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم مقررہ 50 اوور میں 248 رنز بنا سکی جس کے جواب میں سری لنکا نے تلکارانے دلشان کی سنچری کی بدولت ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے ڈیموتھ کرانارتنے 21،کمار سنگاکارا 38،مہیلاجے وردھنے 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ انجیلو میتھیوز 39 اور لاہیرو تھرمانے 2 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2، ایڈم ملنے اور نیتھن میکولم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی تو سوائے کپتان کے کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کرسکا، برینڈم میکولم 117، روس ٹیلر 34 اور میٹ ہینری 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ سری لنکا کی جانب سے سینانایاکے اور رنگانا ہیرات نے 2،2 جب کہ نووان کلسیکارا اور جیون مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اور میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے تلکرانے دلشان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


واضح رہے کہ سری لنکا نے اس میچ میں فتح کے بعد 7 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کردی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں