کراچی اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کے ایس سی 100 انڈیکس 179 پوائنٹس اضافے کے بعد 33 ہزار 766 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا۔


ویب ڈیسک January 15, 2015
آج کاروبار کا آغاز ہوا تو ابتدا سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی جو دن کے اختتام تک جاری رہی۔ فوٹو: آن لائن/فائل

اسٹاک ایکس چینج 179 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہو گئی۔

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو ابتدا سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی جو دن کے اختتام تک جاری رہی، آج 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 179 پوائنٹس اضافے کے بعد 33 ہزار 766 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے معاشی پالیسیوں پر خصوصی توجہ کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں