بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور ذیابیطس کے مرض کا شکار

ذیابیطس کی بیماری ابتدائی مراحل میں ہیں جس کا باقاعدگی سے علاج کرارہی ہیں، سونم کپور


ویب ڈیسک January 15, 2015
سونم کپور 1985 میں پیدا ہوئیں اوراس وقت ان کی عمر 29 سال ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بالی ووڈ اداکارہ اورانیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور ذیابیطس کے مرض کا شکار ہوگئی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ذ یابیطس کے مرض کا شکار ہونے کے قریب ہیں کیوں کہ میڈیکل رپورٹ میں میری شوگر اس سطح پر آئی ہے جہاں اس کے ہونے کے امکانات بہت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلورو کے اسپتال سے اس کا علاج کرارہی ہوں جب کہ ڈاکٹروں نے کھانوں میں احتیاط برتنے کا کہا ہے لیکن مجھے ساؤتھ انڈین کھانے بہت پسند ہیں جب کہ سونم ان دنوں بنگلورو میں اپنی نئی آنے والی فلم ''ڈولی کی ڈولی'' کی پروموشن کے سلسلے میں کافی مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ سونم کپور 1985 میں بھارت کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئیں اوراس وقت ان کی عمر 29 سال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں