کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک
اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ شخص ہلاک۔
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں3افرادہلاک۔
اورنگی ٹاؤن نمبر11/A نشان حیدرچوک کے قریب مکان نمبر1156کے رہائشی 35 سالہ انعام الحق کوموٹر سائیکل سوارملزمان نے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول4 بچوں کا باپ اورگارمنٹ فیکٹری میں ملازمت کرتاتھا، اس کاکسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے تعلق نہیں تھا۔گلشن اقبال بلاک13/Aبیت المکرم مسجد کے سامنے موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے32سالہ اﷲ بخش ہلاک اور30سالہ شعیب شدید زخمی ہوگیا، مقتول اﷲ بخش گارڈ تھا جبکہ شعیب بینکوں سے رقم اور چیک لے کرایک متعلقہ پارٹی تک پہنچانے کاکام کرتا تھا۔
زخمی شعیب کے بھائی سہیل نے بتایاکہ شعیب کے پاس جو تھیلا تھا اس میں 2 ہزار امریکی ڈالرتھے وہ ملزمان لے گئے یانہیں اس بارے میں کچھ نہیں پتہ جبکہ پولیس کوبھی رقم کے بارے میں علم نہیں۔ بھینس کالونی روڈنمبر7 پرانابھوسہ منڈی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے42سالہ غلام مرتضیٰ جلبانی عرف حاجن ہلاک ہوگیا، مقتول شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا،مقتول بھینس کالونی میں ایک باڑے میں محنت مزدوری کرتاتھا۔