دہشت گردی سے متاثرہ پاکستانی امریکا اور روس سے زیادہ مطمئن

ہیپی پلانیٹ انڈیکس میں امریکا 105 اور روس 122 ویں نمبر پر ہے، ورلڈ اکنامک فورم

بھارت اس فہرست میں 32 ویں نمبر پر ہے جہاں لوگوں کے خوش رہنے اور ماحول سے اطمینان کی سطح 50 فیصد ہے۔ فوٹو؛ فائل

ورلڈ اکنامک فورم کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے پاکستانی امریکا اورروس کی نسبت زیادہ مطمئن اور خوش ہیں۔


رپورٹ مووحب Movehub ویب سائٹ نے ہیپی پلانیٹ انڈیکس کے نام سے جاری کی ہے، جس میں 151 ملکوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں انتہائی سرخ نشان سب سے زیادہ ناخوش ملک کو ظاہرکرتا ہے اور سبزنشان خوش حالی اور خوشیوں کی علامت ہے۔ رپورٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسطی امریکا میں بسنے والے لوگ اپنے اردگرد کے ماحول سے انتہائی خوش ہیں۔

ہیپی پلینٹ انڈیکس میں کوسٹا ریکا، ویت نام اور کولمبیا سرفہرست ہیں۔ پاکستان اس انڈیکس میں 16 ویں نمبر پر ہے اور یہاں رہنے والے شہریوں کی خوشی اور اطمینان کی سطح 54 فیصد ہے۔ امریکا کا نمبر 105 واں ہے جہاں ماحول سے مطمئن اور عوامی خوشی کی سطح صرف 37 فیصد ہے۔ روس میں یہ سطح 34 فیصد ہے اور انڈیکس میں روس کا نمبر122 واں ہے۔ بھارت اس فہرست میں 32 ویں نمبر پر ہے جہاں لوگوں کے خوش رہنے اور ماحول سے اطمینان کی سطح 50 فیصد ہے۔
Load Next Story