قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملعون پادری ٹیری جونزچپس فروش بن گیا

دنیا بھر سے ٹھکرائے گئے ٹیری جونز نے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر’’براڈنٹون ‘‘ میں ایک چھوٹی سی دکان کھول لی ہے۔


ویب ڈیسک January 16, 2015
دنیا بھر سے ٹھکرائے گئے ٹیری جونز نے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر’’براڈنٹون ‘‘ میں ایک چھوٹی سی دکان کھول لی ہے۔ فوٹو: عرب میڈیا

قرآن پاک کے ہزاروں نسخوں کو نذرآتش کرنے کی دھمکی سے منظر عام پر آنے والا ملعون امریکی پادری ٹیری جونز اس قدر ذلیل و رسوا ہوا کہ ان دنوں امریکی ریاست فلوریڈا میں فنگر چپس بیچ رہا ہے۔


ٹیری جونز کی جانب سے قرآن کریم کے نسخوں کو نذرآتش کرنے کے اعلان کے بعد پوری دنیا میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی تھی اور خود امریکی حکومت بھی اس ایک پادری کے ہاتھوں یرغمال دکھائی دیتی تھی، موصوف نے فلوریڈا ریاست کے شہر''براڈنٹون '' میں اب ایک چھوٹی سی دکان کھولی ہے جہاں وہ فرانسیسی طرز سمیت مختلف نمونوں کے چپس فروخت کرتا ہے۔


62 سالہ ٹیری جونزنے اسلام کے خلاف بغض اورنفرت کی آگ بجھانے کے لیے''اسلام شیطان'' کے نام سے ایک کتاب بھی تالیف کر رکھی ہے جس سے اس نے اپنی دولت میں بے پناہ اضافہ کیا لیکن اب اسے چپس فروش کے روپ میں دیکھا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ ٹیری جونز اوائل عمری میں ایک چھوٹے ریستوران میں بھی کام کر چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف مختلف کھانے بنانے کا ماہر ہے بلکہ بہترین معیار کے فنگر چپس بھی تیار کر لیتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ گائے پالنے کا بھی شوقین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں