غیرملکیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار کو 7 سال قید کی سزا
غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے پر نادرا اہلکار کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو نے غیر قانونی طور پر غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار کو 7 سال قید اور 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ نیب ذرائع کے مطابق نادرا اہلکار کا تعلق کوئٹہ سے ہے جس نے 2 غیر ملکی افراد کو جعلی قومی شناختی کارڈ بنا کر دیئے اورجرم ثابت ہونے پراہلکار کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔