گیس انفرا اسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس سے متعلق صدارتی آرڈی نینس میں توسیع کی قرارداد منظور

قرارداد کی منظوری کے موقع پر پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے ارکان نے شدید احتجاج کیا


ویب ڈیسک January 16, 2015
گیس انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ ٹیکس کی وصولی 25مئی تک جاری رہےگی، فوٹو: فائل

قومی اسمبلی نے گیس انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ سیس سےمتعلق صدارتی آرڈی نینس میں توسیع کی قرارداد منظور کرلی۔

ڈپٹی اسپیکرمرتضی جاوید عباسی کی صدارت میں قومی اسمبلی کااجلاس ہوا، کارروائی کے دوران گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس سے متعلق صدارتی آرڈی نینس میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کی گئی،اس موقع پر پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور قرارداد کے مسودے کی کاپیاں پھاڑ دیں ،ان کا کہنا تھا کہ گیس انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ ٹیکس سےمتعلق صدارتی آرڈی نینس میں توسیع غریب دشمنی پر مبنی ہے۔ اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود ایوان میں قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد کی منظوری کے بعد 25مئی تک سی این جی سیکٹر اور کھاد بنانےکے لئے استعمال ہونے والی گیس پر300 روپےفی ایم ایم بی ٹی، صنعتی شعبے کے لئے گیس پر150روپے جبکہ واپڈا،کےالیکٹرک اور سرکاری و نجی بجلی پاور پلانٹس سے گیس پر 100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو وصول کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں