حافظ آباد میں دہشت گرد کا منصوبہ ناکام 3 خود کش جیکٹیں برآمد

تینوں جیکٹوں میں مجموعی طور پر 30 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس


ویب ڈیسک January 16, 2015
ولیس نے علاقے میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نفری تعینات کردی ہے فوٹو: آئی این پی

جھنگ برانچ نہر سے بارودی مواد سے بھری 3 خود کش جیکٹیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد میں مقامی افراد نے پولیس کو جھنگ برانچ نہر پر بارودی مواد کی اطلاع دی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے تینوں جیکٹوں میں موجود کو ناکارہ کردیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس علی عمران کا کہنا ہے کہ تینوں جیکٹوں میں مجموعی طور پر 30 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا، جو بڑی تباہی کا باعث بن سکتا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نفری تعینات کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں