فرانس میں پوسٹ آفس پر قبضہ کرنے والا مسلح شخص گرفتار یرغمالی بازیاب

پیرس کے کولمبس ٹاؤن کے پوسٹ آفس میں اچانک مسلح شخص داخل ہوا اوراس نے وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا، مقامی میڈیا


ویب ڈیسک January 16, 2015
پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے کر کارروائی کرتے ہوئے یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ فوٹو اے ایف پی

فرانس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پوسٹ آفس پر قبضہ کرنے والے مسلح شخص کو گرفتار کر کے یرغمال بنائے گئے دونوں افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت پیرس کے شمال مشرق میں واقع کولمبس ٹاؤن کے پوسٹ آفس میں اچانک مسلح شخص داخل ہوا اور اس نے وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا تاہم کچھ لوگ نکل جانے میں کامیاب ہوگئے جب کہ دو افراد کو مسلح شخص نے یرغمال بنالیا جس پر پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے کر یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کی کارروائی شروع کرکے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا جب کہ یرغمال بنائے گئے دونوں افراد کو بھی بحفاظت بازیاب کرلیا گیا تاہم پولیس نے واقعے کی مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں