مائرہ خان کو بھارت کی انتہا پسندتنظیموں سے دھمکیوں کا سامنا
اداکارہ مائرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جنھیں شاہ رخ خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کرنے کا موقع ملا ہے۔
ISLAMABAD:
پاکستانی اداکارہ مائرہ خان کو بھارت کی انتہا پسند تنظیموں سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بھارتی انتہا پسند تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھارتی سپر اسٹار کے مدمقابل کسی پاکستانی اداکارہ کوکام نہیں کرنے دینگے۔
اداکارہ مائرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جنھیں شاہ رخ خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کرنے کا موقع ملا ہے، بھارتی فلم ڈائریکٹر راھول ڈھولکیہ کی فلم ''رئیس'' کی شوٹنگ کا آغازآئندہ ماہ فروری سے ہوگا جس میں اداکار شاہ رخ خان، فرحان اختر، مائرہ خان، نوازالدین صدیقی اور دیگرفنکارکام کررہے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے فنکاروں نے گزشتہ برس مشترکہ کئی فلموں میں کام کیا ہے جنھیں شائقین سینما نے پسند بھی کیا ہے۔ پاکستانی فنکار پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث فلم میں کام کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں جب کہ اداکار و گلوکار علی ظفر نے پاکستانی فلم بنانے کافیصلہ کیاہے۔