ہمیں بھارتی فلموں کا کوئی ڈر خوف نہیں اداکار ندیم
ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو بھارتی فلموں سے کہیں بہت اور اچھا کام کرنا جانتا ہے۔ ندیم
فلم انڈسٹری کے سینئر ادکار ندیم نے کہا ہے کہ اب دور بدل چکا ہے نئی سوچ اورٹیکنالوجی نے ہماری فلم انڈسٹری کو ایک نئے دور میں داخل کردیا ہے نوجوان جس جذبہ کے ساتھ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوششیں کررہے ہیں اور اس نے ہمارے حوصلہ بڑھا دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارتی فلموں کی نمائش سے کوئی فرق نہیں پڑتا نہ ہم اس سے خوف زدہ ہیں کیونکہ ہمارا ان سے کوئی مقابلہ نہیں ہم اپنے کلچر میں رہتے ہوئے کام کرتے رہے ہیں۔ نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج جو فلمیں بن رہی ہیں وہ کسی طور بھی عالمی معیار کی فلموں سے کم نہیں ہیں ان فلموں نے عالمی فلم فیسٹول میں سب کو حیران کردیا ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو بھارتی فلموں سے کہیں بہت اور اچھا کام کرنا جانتا ہے۔ ماضی کی طرح ایک بار پھر پاکستان کی فلم انڈسٹری کے عروج کا دور ہوگا۔