افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 60 ویں برسی کل منائی جائیگی

انسانی نفسیات پر شاہکار افسانے تخلیق کیے، منٹو 18جنوری 1955ء کو انتقال کرگئے تھے


Net News/Nama Nigar January 17, 2015
سعادت حسن منٹو 18جنوری 1955ء کو 43 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔ فوٹو: فائل

MULTAN: اردو کے ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 60 ویں برسی 18جنوری بروزاتوارکو ملک بھر میں منائی جائے گی۔

سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ء کو غلام حسن منٹو امرتسری کے ہاں موضع سمبرالہ ضلع لدھیانہ بھارت میں پیداہوئے۔ انھوں نے انسانی نفسیات کو اپنا موضوع بنایا اور پاکستان بننے کے بعد یہاں منتقلی پر بھی افسانہ نگاری کا سلسلہ جاری رکھا۔

انھوں نے قیام پاکستان کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کھول دو ، ٹھنڈا گوشت ، دھواں اور بو سمیت درجنوں شاہکار افسانے تخلیق کیے۔ سعادت حسن منٹو 18جنوری 1955ء کو 43 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔ مرحوم کی 60 یں برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جب کہ پرنٹ میڈیا میں بھی خا ص مضامین کی اشاعتوں کااہتمام کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |