شہر کی 11حساس یوسیز میں انسداد پولیو مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

ملک میں پولیو وائرس کے خا تمے کے لیے ترجیحی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


Staff Reporter January 17, 2015
حساس یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم 24 جنوری سے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی نگرانی میں شروع کی جا ئے گی۔ فوٹو: فائل

کراچی کی 11حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیومہم جاری رکھی جائیگی اور24 جنوری سے دوبارہ ان یونین کونسلوں میں مہم شروع کی جائیگی۔

یہ بات وفا قی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ایوب شیخ نے انسداد پو لیو مہم کا جا ئزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس نے کراچی کی 11 حساس یو نین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، اجلاس نے ان یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کے اگلے منصوبہ کی منظوری دی، فیصلہ کیا گیا کہ حسا س یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم 24 جنوری سے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی نگرانی میں شروع کی جا ئے گی۔

مہم کے9راؤنڈ ہوں گے، ہر مہم 3 روزہ ہوگی اور ہر 15روز بعد شروع کی جائے گی جو اس سال مئی تک جا ری رہے گی، مہم کو زیا دہ مو ثر بنا نے کیلیے سیکیورٹی کے تقاضے پورے کیے جائیں گے،جامع حکمت عملی کے ساتھ سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، وفاقی حکومت سیکیورٹی فراہم کر نے کیلیے خصو صی اقدامات کر یگی، اجلاس میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، ڈی آئی جی ریپڈ فورس ڈاکٹر آفتاب پٹھان،عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندے،اسپیشل سیکریٹری صحت خالد شیخ، صوبائی کو آرڈی نیٹرشہناز وزیر علی، ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسلم کھوسو، تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر نے شر کت کی۔

وفاقی سیکریٹری نے کہا کہ پولیو قومی مسئلہ ہے، ملک میں پولیو وائرس کے خا تمے کے لیے ترجیحی اقدامات کیے جا رہے ہیں،ملک سے پو لیو وائرس کے خاتمے کے لیے قومی جذبہ سے کام کر نے کی ضرور ت ہے، اگر ملک میں پو لیو وائرس کے خاتمے اور اسے پھیلنے سے روکنے کیلیے کو ششیں کامیاب نہیں ہوئیں اور متعلقہ اداروں نے اپنا کر دار مو ثر طور پر ادا نہیں کیا تو خدشہ ہے کہ اگلے سال ملک میں پو لیو مزید پھیلے گا جو دس گنا زیادہ تک بڑھ سکتا ہے۔

کراچی کی حساس یو نین کونسلوں کی دشواریوں کا حکومت کو احساس ہے اس لیے حکومت نے حساس یونین کو نسلوں میں انسداد پو لیو مہم کو مو ثر بنانے کیلیے خصوصی سیکیورٹی اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی سطح پر سیکیورٹی کی ضروریات پوری کر نے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس ڈاکٹر آفتاب پٹھان مہم میںسیکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں