پاک سری لنکا سیمی فائنل سائمن ٹوفل کیلیے بطور امپائر آخری میچ بننے کا امکان

پہلے سیمی فائنل میں ٹوفل کیساتھ روڈ ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے


Sports Desk October 04, 2012
پہلے سیمی فائنل میں ٹوفل کیساتھ روڈ ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جمعرات کو شیڈول سیمی فائنل سائمن ٹوفل کیلیے بطور امپائر آخری میچ ہوسکتا ہے۔

وہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں،اگر آسٹریلوی ٹیم جمعے کو شیڈول دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دیتی ہے تو ہوم ٹیم کے مقابلے میں ذمہ داری نہ ملنے کے قانون کے تحت ٹوفل فائنل میں امپائرنگ نہیں کرپائیں گے لیکن اگر ویسٹ انڈین ٹیم جیت گئی تب ٹوفل کا شاندار کیریئر فائنل کیساتھ ہی اختتام پذیر ہوگا۔

یاد رہے پہلے سیمی فائنل میں ٹوفل کیساتھ روڈ ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے، تھرڈامپائر ای ین گولڈ جبکہ اسٹیو ڈیوس چوتھے امپائر کا فریضہ انجام دینگے، میچ ریفری جیف کرو ہونگے۔ جمعے کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول دوسرے سیمی فائنل میں علیم ڈار اور دھرما سینا فیلڈ امپائرز جبکہ رچرڈ کیٹل برو تھرڈ اور اسد رئوف فورتھ امپائر ہونگے، میچ ریفری کی ذمہ داری رنجن مدوگالے نبھائیں گے۔ فائنل کے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں